13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:46
اے این پی رہنماوٴں کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت
جیو نیوز - پشاور… عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان اور پارٹی رہنماوں نے کوئٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ گاہ کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے اورقیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ با چا خان مرکز پشاور سے جاری مذمتی بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفندیار ولی ،صوبائی صدر افراسیاب خٹک اور وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا میاں افتحار نے کہا کہ ملک میں بدامنی پھیلانے والے اور امن سبوتاژکرنے والے پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ اسفندیار ولی خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اے این پی کے سیکڑوں کارکنوں نے جا نوں کی قربانیاں دیں۔پارٹی رہنماوں کے مطابق ملک میں شورش پھیلانے والے پاکستان کے دشمن ہیں اور ان کا کسی نظریے یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔