تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:46

سربجیت سنگھ نے صدر پاکستان سے رحم کی نئی اپیل کردی

جیو نیوز - کراچی… محمد رفیق مانگٹ…پاکستان میں بم دھماکوں کے جرم میں 21برس سے سزائے موت کے منتظر بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ نے پاکستانی صدر آصف علی زرداری کو رحم کی تازہ اپیل کردی ہے ، پاکستان کے65ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی صدر کی طرف سے قیدیوں کی سزا میں کمی اوررہائی کے پیش نظر سربجیت سنگھ نے رحم کی اپیل کی ہے۔بھارتی اخبار نے ان کے وکیل کے حوالے سے بتایا جنہوں نے گزشتہ روز سہ پہرجیل میں سربجیت سے ملاقات کی اورانہوں نے سربجیت سنگھ کے بیٹے سواپن دیپ کو ای میل کرکے بتایا کہ ان کے والد نے پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی صدرسے رحم کی اپیل پردستخط کردیئے ہیں۔ان کے وکیل نے یہ بھی بتایا کہ سربجیت سنگھ حال ہی میں ان کے متعلق آنے والی خبروں پرافسردہ ہیں، سربجیت سنگھ کے بیٹے کو لکھی گئی ان کے وکیل کی ای میل کو بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مارکانڈے کاٹیجو کو بھیج دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.