13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:46
اسلم مڈھیانہ کی مزید 3مقدمات میں ضمانتیں منظور
جیو نیوز - سرگودھا… اسکول ٹیچر تشدد کیس کے مرکزی ملزم اسلم مڈھیانہ کی لکڑی چوری سمیت 3 مزید مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لی گئیں ہیں ۔ اسلم مڈھیانہ کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات سول جج ملک عابد اعوان نے طلب کر لی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شام ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا سے اسلم مڈھیانہ کو رہا کیا جائے گا۔ یہ امکان بھی ہے کہ اسلم مڈھیانہ کو رہائی کے بعد جیل کے گیٹ پر اسکول ٹیچر نفیس خان کے وکیل شاہد نذیر خان پر حملہ کے الزام میں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔