13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:46
لاہور میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
جیو نیوز - لاہور… لاہور اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریو ں نے سکھ کا سانس لیا۔ لاہور میں آج صبح سے ہی آندھی اور گرد آلود ہواووں کا سلسلہ شروع ہوا۔ گرمی کا زور ٹوٹا تو فضاء میں پرندے بھی چہچہانے لگے۔ کچھ ہی دیر بعد بارش بھی برسنے لگی۔تو گرمی سے پریشان حال شہریوں نے تو سکھ کا سانس لیا اور درختوں پر جمی مٹی بھی دھلنے لگی۔ زندہ دلان لاہور اس خوبصورت موسم کا لطف اٹھانے کیلئے گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔ شہریوں نے پارکوں کا رخ کیا اور موسم سے لطف اندوز ہونے لگے۔