تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:46

کچلاک دھماکے کے خلاف مختلف تنظیموں کا شدید ردعمل

جیو نیوز - کوئٹہ… کچلاک میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ کے قریب بم دہماکے کی مختلف سیاسی جماعتوں نے مذمت کی ہے جبکہ اے این پی کے کارکنوں نے مختلف شہروں میں احتجاج کیا ہے۔جمعہ کی صبح کوئٹہ کے قریب کچلاک بازار میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ میں بم دہماکے کی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ،جمعیتعلماء اسلام نظریاتی، پیپلز پارٹی، جے یو آئی ایف، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی اور دیگر تنظیموں نے واقعہ کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے اور ملزمان کو گرفتار کرکے علاقے میں شدت پسند تنظیموں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اے این پی کے کارکنوں نے بھی قلعہ سیف اللہ، زیارت ، مسلم باغ، لورالائی،ڑوباور دیگر شہروں میں احتجاج کیا اور اہم قومی شاہ راہیں ٹریفک کیلئے بند کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.