13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:46
بجلی کی پیداوار کم ہو گئی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں پھر اضافہ
جیو نیوز - لاہور… حکومتی دعووٴں کے باوجود بجلی کی پیداوار بڑھنے کی بجائے کم ہو گئی جس کی وجہ سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لاہور میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لئے بجلی بند کی جا رہی ہے۔ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 13 ہزار 411 میگا واٹ جبکہ طلب 17 ہزار 116 میگا واٹ ہے۔شارٹ فال 3 ہزار 705 میگا واٹ ہونے سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید گرمی میں بجلی کی بندش نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ہاوسز کو تیل کی فراہمی کم ہوئی ہے۔ اگر دو تین روز تک سپلائی نہ بڑھی تو شارٹ فال میں اضافہ ہو جائے گا۔