13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:47
پشاور :کوہاٹ اڈے کے قریب بم دھماکا ،کوئی نقصان نہیں ہوا
جیو نیوز - پشاور … پشاور میں کوہاٹ اڈے کے قریب بم دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیوذرائع کے مطابق کوہاٹ اڈے کے قریب دستی بم پھینکا گیا جس سے دھماکا ہوا۔ دھماکے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او گران اللہ خان کے مطابق جائے وقوعہ سے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔