13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:35
پشاور،جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، ملزم ہلاک
جیو نیوز - پشاور… پشاورکے جوڈیشل کمپلیکس میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شحص جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا جبکہ کمپلیکس کے مرکزی دروازہ معمور پولیس اہلکاروں کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔ پشاور کے خیبر روڈ پر واقع جوڈیشل کمپلیکس میں ایک شخص نے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں بڈھ بیر کا محمد طفیل شدید زخمی ہوا، تاہم اسپتال لے جاتے ہوئے اس نے راستے میں دم توڑ دیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص سبز علی کو گرفتار کر لیا۔مقتول طفیل پر سبز علی کے باپ کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ اور وہ ضمانت حاصل کرنے جوڈیشل کمپلیکس آیا ہوا تھا۔ پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کے مرکزی دروازہ پر تعینات پولیس اہلکاروں کوبھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔