تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:31

لاہور، ہوم سیکریٹری اور آئی جی پولیس کو توہین عدالت کے نوٹس

جیو نیوز - لاہور … لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ہوم سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پولیس کو توہین عدالت کی درخواست پر 27 ستمبر کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔لاہور ہائی کورٹ نے مسرت سمیت 4 انسپکٹرز کی محکمانہ ترقی کے لئے نام بھجوانے کا حکم دیا تھا۔ ان انسپکٹرز نے عدالت کو بتایا کہ مدعا علیہان نے عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزاروں کے نام محکمانہ ترقی کے لئے نہیں بھجوائے۔ عدالت نے ہوم سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پولیس کو نوٹس جاری کر دیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.