13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:31
پشاور، رہائی پانے والے لاپتہ افراد کے نام ویب سائٹ پر جاری
جیو نیوز - پشاور… پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر رہا ئی پانے والے لاپتہ افراد کے نام ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کردئے گئے۔۔ہائی کورٹ کی ویب سائٹ www.peshawarhighcourt.gov.pk پر 1035لاپتہ افراد کے نام جاری کئے گئے ہیں۔ جنہیں گزشتہ دنوں چیف جسٹس دوست محمد خان کے حکم پر محکمہ داخلہ خیبر پختون خوا نے رہا کیا ہے۔ ان میں بیشتر افراد سوات اور ملاکنڈ سے ہیں جنہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران گرفتا ر کیا گیا تھا، جبکہ بعض خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع اور فاٹا سے بھی ہیں۔ ہائی کورٹ کے حکم پر خصوصی مراکز بھیجنے والوں کے نام بھی جاری کئے گئے ہیں جن کی تعداد 895 ہے، جن میں 194افراد کولکی سنٹر میں رکھا گیا ہے، جبکہ باقی ڈسٹرک جیل سوات اور ملاکنڈ میں قائم دیگر خصوصی مراکز میں رکھا گیا ہے۔رہائی پانے کے بعد زیادہ تر لاپتہ افراد کی رٹ درخواستیں پشاور ہائی کورٹ نے خارج کردی ہیں۔