13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:47
راولپنڈی میں نالہ لئی کیلئے فلڈ وارننگ جاری
جیو نیوز - راولپنڈی…راولپنڈی میں آج شب ممکنہ طور پر تیز بارش ہونے کی اطلاع پر نالہ لئی کے فلڈ کنٹرول سینٹر نے وارننگ جاری کردی ہے۔نالہ لئی کے فلڈ کنٹرول سینٹر نے شہر میں آج رات سے کل شام تک متعلقہ امدادی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے، سینٹر کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج شام کے بعد شہر میں موسلا دھار بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے ، اس کے پیش نظر نالہ لئی کے ساتھ آبادیوں کے مکینوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں محفوظ مقام پر منتقل ہوجانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔