13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:19
حیدرآبادسینٹرل جیل میں ہنگامہ آرائی پر قابو پالیا گیا
جیو نیوز - حیدرآباد…سینٹرل جیل حیدرآباد میں ہنگامہ آرائی پر قابو پالیاگیاہے،قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے دوران یرغمال بنائے گئے 15اہلکاررہا،گولی لگنے سے ایک قیدی ہلاک 6زخمی بھی ہوئے۔آج صبح سہولتوں کے لئے احتجاج کرنے والے قیدیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کی تو حالات خراب ہوتے چلے گئے۔قیدی بیرکوں کی چھت پر چڑھ گئے تو 15اہلکاروں کو بھی یرغمال بنالیاگیاجیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران گولی لگنے سے ایک قیدی ہلاک اور 6زخمی بھی ہوئے۔قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے دوران بیرکوں کی دیواریں اورگیٹ کی توڑپھوڑبھی کی۔جس پر پولیس کی اضافی نفری،ایف سی اور رینجرز جیل پہنچ گئی اورپھر آپریشن شروع کردیاگیا۔ڈی آئی جی جی گلزارچنہ نے جیونیوزکو بتایا کہ قیدیوں نے اہلکاروں کو یرغمال بنارکھاہے۔جیل توڑے جانے کا خدشہ تھا ،جس کے بعد کارروائی کی گئی۔ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملی تو قیدیوں کے اہلخانہ بھی میدان میں اترآئے اورٹائر جلاکر احتجاج کیا۔کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 15اہلکاروں کو رہائی مل گئی۔50قیدی بھی پکڑے گئے اورتمام مشتعل قیدیوں کو واپس بیرکوں میں بھیج دیاگیاہے۔