تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:24

رحمان ملک کا استعفیٰ ، سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

جیو نیوز - اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے رحمان ملک کے استعفے سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ، پولنگ 8 اگست کو ہوگی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک سندھ سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے، اس نشست کیلئے پولنگ 8 اگست کو سندھ اسمبلی ہال میں ہوگی اور ارکان سندھ اسمبلی نئے سینیٹر کا انتخاب کریں گے، اس نشست کیلئے کاغذات نامزدگی 19 اور 20 جولائی کو وصول کئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.