تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:5

شریف برادران کیخلاف 3 نیب ریفرنس دوبارہ کھولنے کی منظوری

جیو نیوز - اسلام آباد … چیئرمین ایڈمرل (ر) فصیح بخاری نے شریف برادران کے خلاف 3 ریفرنس دوبارہ کھولنے کی منظوری دے دی۔ چیئرمین نیب ایڈمرل (ر) فصیح بخاری نے شریف برادران کے خلاف 3 ریفرنس دوبارہ کھولنے کی درخواست پر دستخط کردیئے۔ چیئرمین نیب سے شریف برادران کے خلاف ریفرنس کھولنے کی درخواست کی گئی تھی جسے انہوں نے منظور کرلیا۔ ذرائع کے مطابق شریف برادران کے خلاف جن ریفرنس کو دوبارہ کھولنے کی منظوری دی گئی ہے ان میں ریفرنس حدیبیہ پیپرز مل، ناجائز اثاثوں اور اتفاق فاوٴنڈری قرض سے متعلق ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.