13 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:26
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عبداللہ حسین ہارون نے استعفیٰ دیدیا
جیو نیوز - نیویارک … اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عبداللہ حسین ہارون نے ایک بار پھر مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عبداللہ حسین ہارون نے حکومتی پالیسی سے اختلاف اور بے جا مداخلت پر استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبداللہ حسین ہارون عہدے کا چارج اپنے نائب بشیر تارڑ کو دے کر آئندہ ہفتے نیویارک سے پاکستان روانہ ہوجائیں گے۔