14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:24
سوئس بینکوں میں چوری کا پیسہ نہیں تو حکومت خط لکھ دے، عمران خان
جیو نیوز - اسلام آباد … پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ عدالت انصاف دینے کی کوشش کرتی ہے تو حکمران کہتے ہیں کہ جمہوریت کو خطرہ ہے، سوئس بینکوں میں چوری کا پیسہ نہیں تو حکومت کیسز کھولنے کیلئے خط لکھے۔ اسلام آباد میں پارٹی کے اسپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ ملک کی تباہی ہوگی، ان کی جماعت ملک میں انصاف کا نظام قائم کرے گی اور تما م لوگوں کیلئے قانون برابر ہوگا۔ عمران خان نے کہاکہ ملک میں تبدیلی صرف تحریک انصاف لاسکتی ہے کیوں کہ باقی سب جماعتیں اقتدار میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں تحریک انصاف کے سونامی سے خوفزدہ ہیں اور آپس میں مک مکا کر رکھا ہے، سب اوپر سے لڑائی اور اندر سے بھائی بھائی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کوئی بھی نہیں چاہتا کہ فوج آجائے۔