تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:25

ذوالفقار آباد منصوبہ سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے ہے، نیاز کالانی

جیو نیوز - بدین … جسقم کے قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر نیاز کالانی نے کہا کہ ذوالفقار آباد منصوبہ دراصل سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔ بدین کے علاقے ماتلی میں جلسے سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر نیاز کالانی نے کہا کہ اسلام، مذہب اور جمہوریت کے نام پر سندھیوں کو قید کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھی کارکنوں کو لاپتہ کرواکر عزت نفس سے کھیلا جارہا ہے۔ڈاکٹر نیاز کالانی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے کوئی نیا کام نہیں کیا حکمران صرف کرپشن کرنے میں مصروف ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.