14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 5:48
اے این پی کا آج بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان
جیو نیوز - کوئٹہ…کوئٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے پر بم دھماکے کے واقعہ کے بعد اے این پی کی جانب سے آج بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔گزشتہ روز اے این پی کے جلسے پر بم حملے اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ دہشت گردی کی کا پہلا واقعہ کچلاک میں پیش آیا جہاں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے کو بم حملے کا نشانہ بنایاگیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ سائیکل میں نصب ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا تھا۔کوئٹہ میں بم دھماکے کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا سلسلہ بھی نہ رک سکا،،مختلف واقعات میں چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔