14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:25
کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک
جیو نیوز - کراچی…کراچی میں جمشید روڈ اور لانڈھی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افردا ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق جمشید روڈ یادگار فش کے سامنے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شہزاد نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ادھر لانڈھی کے علاقے سنگر چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے ٹرک پر فائرنگ کی جس سے ٹرک کا ڈرائیور حضرت خان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا لاشوں کو پولیس کارروائی کے لئے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ادھر سائٹ میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ز خمی حالت میں گرفتار کر لیے گے جبکہ ایک راہگیر بھی زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق سیمنس چورنگی کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں جوابی فائرنگ سے ڈاکو عبدالقیوم اور عاطف کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے دو ٹی ٹی پستول اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیرذیشان بھی زخمی ہو گیا زخمیوں کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔