تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:41

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کل سعودی عرب جائیں گے

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کل سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ پاکستان میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز ابراہیم نے بتایا ہے کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کل سعودی عرب پہنچ کر پہلے عمرے کی سعادت حاصل کریں گے اور پیر کو سعودی عرب کے فرمانرواشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے،جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پاکستان واپسی سے قبل وزیر اعظم روضہ رسول ﷺ پر بھی حاضری دیں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے ساتھ ان کے اہل خانہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ بھی سعودی عرب جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.