14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 8:13
پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان کے بعض مقامات پر بارش
جیو نیوز - اسلام آباد…گزشتہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان کے بعض مقامات پر بارش ہوئی۔ وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور لوگوں نے تفریح گاہوں کا رخ کیا۔جبکہ مختلف حا دثات میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ جمعہ کو لاہور میں جل تھل سے موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈے موسم کا لطف اٹھانے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کیا۔ لاہور کے علاوہ فیصل آباد،سرگودھا،میانوالی،منڈی بہاوٴالدین،ملکوال،چنیوٹ اور گردونواح میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔فیصل آباد میں تیز آندھی اور بارش کے دوران مکانوں کی چھتیں اور سائن بورڈ گرنے سے دو افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے جبکہ ساہیوال میں مکان کی چھت گرنے سے 3 خواتین کی جان چلی گئی۔ بلوچستان میں چمن ،پشین،لورالائی،قلعہ سیف اللہ سمیت مختلف علاقے شدید ترین گرمی کے لپیٹ میں ہیں۔تاہم کوہلو ،بارکھان ں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔