14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:1
گیاری سیکٹر سے ایک اور جوان کی لاش برآمد
جیو نیوز - اسکردو… گیاری سیکٹر میں جاری سرچ آپریشن کے دوران گلیشئر کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی۔اب تک نکالی جانے والی لاشوں کی تعداد 39 ہوگئی۔ذرائع کے مطابق گیاری سیکٹر سے نکالی جانے والی لاش کو شناخت کے لئے گوما ملٹری اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔اب تک گلیشئر کے ملبے سے 39 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔اس سے قبل جمعہ کی رات بھی گیاری سیکٹر میں سرچ آپریشن کے دوران تین لاشیں نکالی گئی تھیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملبے میں دبے مزید 100شہدا کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔