تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:17

خانیوال ،سنگ دل باپ نے ایک دن کی بچی کو زندہ دفن کردیا

جیو نیوز - خانیوال … خانیوال کے نواحی علاقے کچا کھوہ میں باپ نے ایک دن کی بچی کو زندہ دفن کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔کچا کھوہ کے نواحی علاقے 16/9 آر کے رہائشی چاند خان کے گھر چھٹی بیٹی پیداہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم چاند خان کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی بدصورت تھی ،اس کا چہرہ بگڑا ہوا تھا جس پر اس نے ڈاکٹرسے بچی کو زہریلا انجکشن لگانے کو کہا، ڈاکٹر کے انکار پر اس نے بچی کو زندہ دفن کردیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.