14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:49
کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ درج نیو کچلاک تھانے میں درج
جیو نیوز - کوئٹہ… کچلاک عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ گاہ کے قریب ہونے والے دھماکے کا مقدمہ نیو کچلاک تھانہ میں درج کر لیا گیاتاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔پولیس کے مطابق نیو کچلاک تھانہ میں مقدمہ ایڈیشنل ایس ایچ او محمد جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ مقدمہ قتل ،اقدام قتل،انسداد دہشتگردی اور دھماکہ خیز مواد کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے تاہم واقعہ میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔گزشتہ روز کچلاک میں ہونے والے دھماکے کے باعث 6افراد جاں بحق جبکہ 17زخمی ہوئے تھے۔