14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:10
ریلوے کو 6ارب روپے کے فنڈزجاری کر دیئے،جی ایم ریلوے
جیو نیوز - لاہور… جنرل منیجر پاکستان ریلویز کاکہناہے کہ وفاقی حکومت نے محکمے کو6ارب روپے کے رْکے ہوئے فنڈزجاری کردئیے ،اب150انجنوں کی ازسرِنو مرمت کرائی جائے گی۔ جنرل مینجرپاکستان ریلویزجنیدقریشی نے جیونیوز کے نمائندے امین حفیظ کو خصوصی گفتگو میں بتایاکہ27انجنوں کی مرمت کاٹھیکہ دیدیا، اب مزید ٹرینیں بندنہیں کریں گے،بلکہ اگلے ماہ سے نئی ٹرینیں چلائیں گے۔ٹرینوں کی تاخیرکے سوال پرجی ایم ریلویز نے کہاکہ شدیدگرمی نے بوڑھے انجنوں کومزید خراب کردیا جس کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ ریلویزآئی پی پیزکوتیل کی فراہمی کیلئے خصوصی آئل ٹینکر ٹرینیں بھی چلارہاہے۔