تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:12

کراچی: اینٹی کار لفٹنگ سیل کی کارروائیاں، 3 کار لفٹر گرفتار

جیو نیوز - کراچی … اینٹی کارلفٹنگ سیل نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 3 کار لفٹرز کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سیل عبدالسلام شیخ نے بتایا کہ اینٹی کار لفٹنگ سیل نے ڈیفنس اور سپرہائی وے کے قریب 2 مختلف کارروائیوں کے دوران شہریوں سے گاڑیاں چھیننے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پکڑے گئے ملزمان کے قبضے سے 2 چھینی گئی گاڑیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ ایس ایس پی اے سی ایل سی کا کہنا ہے ایک ملزم سرکاری گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس بھی تیار کرتا تھا اور پھر انہیں چوری یا چھینی جانے والی گاڑیوں پر لگاکر استعمال کرتا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.