تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:40

گوجرانوالہ میں شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

جیو نیوز - گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں ایک سال قبل پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے اپنی بیوی کو ناراض ہوکر میکے جانے کی رنجش پر فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھانہ سبزی منڈی پولیس کے مطابق افعان جی ٹاون کے رہائشی عاطف نے اپنی بیوی نازیہ کو صرف معمولی جھگڑے کے بعد ناراض ہوکر میکے جانے پر اسے بہانے سے بلواکر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا نازیہ کے گھر والوں کے مطابق عاطف نے نازیہ کے ساتھ ایک سال قبل لومیرج کی تھی اور دو ماہ قبل ان کے درمیان معمولی تلخ کے بعد جھگڑا ہوا تھا عاطف نازیہ کو ہلاک کرنے کے بعد فرار ہوگیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.