15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:40
قربانیاں نہ دیتے تو عمران خان آج پشاور میں جلسہ کیسے کرتے،اے این پی
جیو نیوز - پشاور…عوامی نیشنل پارٹی نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں نہ دی ہوتی تو آج عمران خان پشاور میں جلسے سے خطاب نہ کررہے ہوتے، باچا خان مرکز سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں قیام امن اے این پی کی بدولت ہی ممکن ہوا ہے۔ تحریک انصاف پشاور میں جلسے اور عمران خان کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی پر تنقید کے حوالے سے کہا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی پر تنقید کرنا ہزاروں شہداء کی قیام امن کے لئے قربانیوں کے توہین کی مترادف ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے اپنے کوئی سیاسی عزائم نہیں بلکہ ان کی پارٹی میں شامل تمام سیاسی مسافر ہیں جو کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے۔