15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:40
لاہور میں جسٹس پارٹی کے تحت کالا باغ ڈیم کے حق میں مظاہرہ
جیو نیوز - لاہورمیں جسٹس پارٹی کے تحت کالاباغ ڈیم کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان جسٹس پارٹی کے کارکن پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس چوک میں جمع ہوئے۔ انہوں نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر کالا باغ ڈیم کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرے میں وکلا، خواتین اور سول سوسائٹی کیارکان نے شرکت کی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں توانائی کے بحران کے حل کے لئے کالاباغ ڈیم کی تعمیر ضروری ہے۔