تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:41

زائرین کی بس پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈاکووٴں کی فائرنگ ،1شخص جاں بحق

جیو نیوز - ٹوبہ ٹیک سنگھ…سیہون سے شیخوپورہ جانے والی زائرین کی بس پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈاکووٴں نے فائرنگ کردی۔واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چک 410 کے قریب ڈاکووٴں نے زائرین کی بس کو روکنا چاہا اور گاڑی نہ رکنے پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ایک زخمی دم توڑگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.