تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:29

سانحہ رسول پارک کا ایک اور زخمی اہلکار چل بسا، تعداد 10ہوگئی

جیو نیوز - لاہور…لاہور میں سانحہ رسول پارک کا ایک زخمی اہلکار اسپتال میں دم توڑ گیا۔اس طرح جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔جمعرات کو نماز فجر کے بعد دہشت گردوں نے اچھرہ کے علاقے رسول پارک میں ایک مکان پر حملہ کر دیا تھاجس میں خیبر پختونخواہ سے ٹریننگ کے لئے آئے ہوئے جیل اہلکار رہائش پذیر تھے،حملے میں 9 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے تھے۔ سانحہ کے زخمیوں میں سے یاسر معروف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ یاسر شہید کی عمر 25 سال تھی ۔ وہ میر پور آزاد کشمیر کا رہائشی اور 2 بچوں کا باپ تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.