تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:10

موسم گرما کے ملبوسات کی نمائش

جیو نیوز - لاہور…موسم گرما کے حوالے سے مختلف ڈئزاینرز کے تیار کردہ ملبوسات اور زیورات کی دو روزہ نمائش کو نمائش بینوں نے سراہا ،لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ دو روزہ نمائش میں نئے ڈریس ڈیزانرز کو اپنے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کا موقع فراہم کیا گیا جس میں پارٹی وئیر کے ساتھ شادی بیاہ کے ملبوسات بھی نمائش کے لیے رکھے گئے تھے۔ملبوسات میں مختلف رنگوں کا امتزاج اور کام کی نفاست کو نمائش بینوں نے پسند کیا ۔ نمائش میں رکھے گئے زیورات بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے جن میں جدت بھی ہے اور مہارت بھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.