تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:10

صبح سویرے لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار

جیو نیوز - لاہور… لاہور میں آج صبح سے ہی سیاہ بادل چھائے رہے اور وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہوریوں نے ٹھنڈے موسم کا فائدہ اٹھا کر ناشتے کی دکانوں کارخ کیا۔ لاہور میں آج صبح بھی گہرے بادل گھرآئے توسورج اوربادلوں کی آنکھ مچولی سے دلفریب مناظردیکھنے کوملے۔شہر کے کچھ علاقوں میں ہلکی اوربعض میں تیز بارش بھی ہوئی جس سے فضا نکھری نکھری نظرآئی۔ بچے ،نوجوان اوربوڑھے بھی موسم سے لطف اندوز ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔لاہوریوں نے موسم کی انگڑائی کو بھرپور انجوائے کیا۔ سری پائے،نان چنے،نہاری اور پوری حلوے کے ناشتے پرہاتھ صاف کئے۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش ہونے کاامکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.