15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:15
پشاور، سربند میں مکان کی چھت گرنے سے بچہ ہلاک
جیو نیوز - پشاور… پشاور کے نواحی علاقہ سربند میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ سربند کی حدود میں ایک مکان کی چھت گرگئی اور ایک بچہ ملبہ تلے دب گیا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ اٹھایا اور بچے کی نعش ملبہ تلے سے نکالی گئی۔ مکان ایاز نامی شخص کا ہے۔ واقعہ میں دیگر گھر والے محفوظ رہے۔