تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:47

خیرپور ،گھریلو جھگڑے سے تنگ خاتون کی 3بچوں سمیت خودکشی

جیو نیوز - خیرپور … خیرپور میں گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر خاتون نے اپنے تین بچوں سمیت روہڑی کینال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔واقعہ خیرپور میں ٹنڈومستی کے قریب پیش آیا،جہاں عینی شاہدین کے مطابق خاتون اپنے تین بچوں کے ساتھ روہڑی کینال پر آئی اور اچانک چھلانگ لگادی۔واقعے میں تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور لاشوں کو نکالنے کے لئے غوطہ خوروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔ خودکشی کرنیوالوں میں عظیمہ اوجن اور اس کے تین بچے 5 سالہ وحیدہ، 3 سالہ عبدالوحیداور ایک سال کی بیٹی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے تاہم مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.