15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:31
سیالکوٹ میں شوہر نے بیوی اور 2بچوں کو قتل کردیا
جیو نیوز - سیالکوٹ…سیالکوٹ میں شوہر نے بیوی اور 2بچوں کو قتل کردیا۔ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ سیالکوٹ میں سمبڑیال کے محلہ ڈاک خانہ میں پیش آیا۔جہاں شوہر نے بیوی اور 2بچوں کو رات کے وقت سوتے ہوئے قتل کیا اور کمرے کو تالا لگا کر فرار ہوگیا۔اہل علاقہ کے مطابق ملزم نے لاشوں کو جلانے کی بھی کوشش کی۔شک ہونے پر اہل محلہ نے دروازہ توڑا اور پولیس کو اطلاع کردی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔