تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:31

کچلاک دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7ہو گئی

جیو نیوز - کوئٹہ…کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں دو روز قبل بم دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور زخمی چل بسا،جس کے بعد دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے ۔کچلاک میں دو روز قبل عوامی نیشنل پارٹی کی جلسہ گاہ کے قریب سائیکل بم دھماکہ ہوا تھا جس میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ زخمی سول اسپتال کوئٹہ میں زیر علاج ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق آج جمعہ خان نامی زخمی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کے بعد دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.