15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:31
لاہور:پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے راوٴ ہاشم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
جیو نیوز - لاہور…پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اورسابق ایم این اے راوٴ ہاشم کی نماز جنازہ لاہورمیں ادا کردی گئی۔پیپلز پارٹی کے رہنما راوٴ ہاشم گذشتہ رات علالت کے باعث لاہورمیں انتقال کر گئے تھے۔ وہ آئی جی بلوچستان راوٴ امین ہاشم کے والد تھے۔ راوٴ ہاشم کی نماز جنازہ قربان لائن کے گراؤنڈ میں اداکی گئی جس میں پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری جہانگیر بدر، گورنرپنجاب لطیف کھوسہ سابق آئی جی سندھ رانامقبول،نوید چودھری،راجا ریاض اورمنور انجم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔