تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:47

بلوچستان میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،لوڈ شیڈنگ کا عذاب بر قرار

جیو نیوز - کوئٹہ…بالائی بلوچستان میں بارشوں کے بعد بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کا زور تو ٹوٹ گیا مگر بجلی کے بدترین بحران نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔بالائی بلوچستان میں بارشوں کے بعد بلوچستان کے میدانی علاقوں جعفرآباد،نصیرآباد، سبی ، جھل مگسی اور بولان میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگئی ہے۔ تاہم بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنادیا اور جعفرآباد، نصیرآباد کے علاقوں کو ہردوگھنٹے بعد صرف ایک گھنٹے کی بجلی فراہم کی جارہی ہے جس سے عوام اور کاروباری حضرات سخت پریشان حال ہیں اور معصوم بچوں میں مختلف وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں اور حکومت کے واضح اعلانات کے باوجود جعفرآباد اور نصیرآباد میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کا دورانیہ طویل سے طویل تر ہوتا جارہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.