تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:4

حافظ آباد میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو نہر میں دھکا دیدیا

جیو نیوز - حافظ آباد…حافظ آباد میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنی بیوی کو نہر میں دھکا دے دیا، تاہم اسے زندہ باہر نکال لیا گیا۔ شیخو پورہ کی بائیس سالہ نویدہ کی شادی پھول نگر میں اپنے ماموں زاد سترہ سالہ اورنگ زیب سے ہوئی۔ دونوں میاں بیوی کے گھروالوں کو اس شادی پر تحفظات تھے اسی لئے نویدہ اور اورنگ زیب حافظ آباد میں اپنے ایک رشتہ دار کے گھر رہتے تھے۔ دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا رہتاتھا ، آج اورنگزیب دوا لانے کے بہانے نویدہ کو ساتھ لے گیا اور اسے نہر میں دھکا دیدیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچی اور خاتون کو نہر سے نکال لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.