15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:21
ملک بھر میں بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں پانی کی صورتحال بہتر
جیو نیوز - سکھر…ملک کے بالاء علاقوں میں بارشوں کے بعد دریا ئے سندھ میں پانی کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے۔محکمہ آبپاشی کنٹرول روم انجارج عبدالعزیز سومرو کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں بیس ہزار کیوسک کا اضافہ ہوا ہے، گڈو بیراج پر اتوار کو پانی کا بالائی بہاو ایک لاکھ84ہزار کیوسک اور یہاں سے سکھر کے لیے ایک لاکھ43 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے جبکہ سکھر بیراج پر پانی کا بالائی بہاو ایک لاکھ16 ہزار کیوسک اور یہاں سے کوٹری بیراج کے لیے55 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے، انہوں نے کہاکہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہو نے کے بعد اب سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام نہروں میں ضرورت کے مطابق پانی چھوڑا جارہا ہے،