تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:37

وزیر اعظم راجا پرویز اشرف سعودی عرب پہنچ گئے،عمرہ ادا کریں گے

جیو نیوز - جدہ…وزیر اعظم راجا پرویز اشرف اپنے وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئے ہیں۔جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر رائل ٹرمینل پر ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز ،پاکستانی سفیر محمد نعیم خان اور قونصل جرنل عبدلسالک خان و دیگر اہم عہدیداروں نے وزیر اعظم اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔وزیر اعظم آج مکہ مکرمہ جاکر عمرہ ادا کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.