تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:22

ابوجندل کی گرفتاری پر بھارت کو مشترکہ کام کرنیکی پیشکش کی،سلمان بشیر

جیو نیوز - نئی دہلی …بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سلمان بشیر نے کہا ہے کہ سمجھوتاایکسپریس کاسانحہ 2007میں ہوا، اب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں،ممبئی حملے کے حوالے سے پاکستان ،بھارت میں دستاویزات کا تبادلہ بھی ہوا۔پاکستان ممبئی حملوں کی تحقیقات سے متعلق سنجیدہ ہے،ابوجندل کی گرفتاری کی خبرآئی تو بھارت کو مشترکہ کام کرنیکی پیشکش کی، بھارتی ٹی وی کو انٹرویو پاکستانی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان اوربھارت کے مقاصد ایک ہیں۔دونوں ممالک کوآپس میں مزید تعاون کرنے کی ضرورت ہے،دہشتگردی کے باعث دنیا میں سب سے زیادہ متاثرپاکستان ہوا ہے،پاکستان کے ریاستی عناصرپردہشتگردوں کی سرپرستی کاالزام ناقابل یقین ہے،پاکستان میں جی ایچ کیو اورآئی ایس آئی کے دفاتر پر بھی حملے ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.