16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 5:47
پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات خود حل کرنے ہونگے،اوباما
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات باہمی طور پر حل کرنے ہوں گے۔امریکا سمیت کوئی بھی تیسرا ملک ان مسائل کا حل تھوپ نہیں سکتا۔بھارتی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے بارک اوباما کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات کا ہمیشہ خیر مقدم کیا ہے کیونکہ اس عمل سے جنوبی ایشیا اور پوری دنیا پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے، انہوں نے صدر زرداری کے دورہ بھارت کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطے اور تجارت کے فروغ کے راستے خوشحالی کی طرف کھلتے ہیں، انہوں نے کہاکہ من موہن سنگھ کا متوقع دورہ پاکستان اہم پیش رفت ہے۔