تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:3

کراچی:رینجرز موبائل کے قریب دھماکا ،4رینجرز اہلکار اور فیکٹری چوکیدار زخمی

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے قائد آباد میں رینجرز موبائل کے قریب دھماکا کیا گیا جس میں چار رینجرز اہلکار اور فیکٹری کا چوکیدار زخمی ہو گیا۔تحقیقاتی حکام کے مطابق دھماکا گزشتہ سال دسمبر میں رینجرز پر کیے جانے والے حملوں سے مماثلت رکھتا ہے۔کراچی کے علاقے قائد آباد انڈسٹریل ایریا میں داوٴد چورنگی کے قریب فیکٹری کی دیوار کے ساتھ کھڑی رینجرز موبائل کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب زوردار دھماکا ہوا جس سے رینجرز کے سپاہی قاسم، نواز، ڈرائیور صدیق اور لانس نائیک ثناء اللہ اور فیکٹری کا چوکیدار فیض محمد زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں رینجرزاہلکاروں قاسم اور صدیق کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے سے رینجرز موبائل کو شدید نقصان پہنچا، فیکٹری کی دیوار ٹوٹ گئی اور زمین میں گڑھا پڑ گیا جبکہ اطراف کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس، رینجرز، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر حساس اداروں کے حکام موقع پر پہنچے اور تفتیش شروع کی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے مطابق دھماکا یونی ڈائرکشن امپرووائزڈ ڈیوائس سے کیا گیا جس کو ٹائمر ڈیوائس کے ساتھ نصب کیا گیا تھا، دھماکے میں ایک کلو گرام سے زائد دھماکا خیز مواداوربیرنگ بال استعمال کیے گئے۔تحقیقاتی حکام کے مطابق یہ دھماکا گزشتہ سال دسمبر میں صفورہ چورنگی اور یونیورسٹی روڈ پر کیے جانے والے دھماکوں سے مماثلت رکھتا ہے جن میں یونی ڈائرکشن آئی ای ڈی استعمال کی گئی تھی اور ان دھماکوں میں بھی رینجرز کو ہی نشانہ بنایا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.