16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:35
چارسد ہ میں ایک اور اسکول کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا گیا
جیو نیوز - پشاور…چارسد ہ میں تعلیم دشمن عناصر نے ایک اور اسکول کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا، جس سے اسکول کی دیوار کو نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق سرڈھیری کے علاقہ شاڈنڈ میں نامعلوم شر پسندوں نے گورنمنٹ پرائمری اسکول کی عمارت میں بارودی مواد نصب کیا تھا ،جس کے پھٹنے سے اسکول کی بیرونی دیوار کو نقصان پہنچا،پویس نے واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔