تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:28

ریاض…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف آج سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ سے ملاقات

جیو نیوز - کریں گے۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے گزشتہ رات عمرہ ادا کیااور حرم شریف میں پاکستان کی سلامتی،خوش حالی اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔وزیر اعظم دو روزہ دورے پر گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے۔وزیر اعظم آج جدہ میں سعودی شاہ عبداللہ سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وطن واپسی سے قبل وہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی حاضری دیں گے۔وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے ساتھ مختصر وفد میں صرف وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.