تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:49

بنوں تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ،شہر میں کرفیو نافذ

جیو نیوز - بنوں… بنوں میں پرانا سٹی پر شد ت پسندوں نے حملہ کردیاہے۔علاقہ دھماکوں اورفائرنگ کی آوازوں سے گونجتارہا۔ شہر میں کرفیو نافذ کردیاگیاہے۔بنوں میں آج صبح ساڑھے نو بجے کے قریب 5 شدت پسندوں نے اچانک تھانہ پراناسٹی پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا اس موقع پر علاقہ فائرنگ اوردھماکوں کی آوازوں سے گونجتارہا۔پولیس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حملہ آورتھانے کی عمارت میں داخل ہوگئے اوروہاں موجود 3اہلکاروں سمیت متعدد افرادکو بھی یرغمال بنارکھاہے اس دوران دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد پولیس کی مدد کے لئے سیکیورٹی فورسز کے دستے بھی تھانے پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کے داخلی وخارجی راستوں کو سیل کردیاگیاہے اور ہرقسم کی آمدروفت بند کردی گئی ہے۔تھانہ پراناپولیس اٹیشن میں اب انویسٹی گیشن آفس کام کرتاہے جہاں تحقیقات کے لئے ملزمان کو رکھابھی جاتاہے اور پولیس کی رہائش کے لئے بھی چند کمرے بنے ہوئے ہیں۔ڈی پی او وقار احمد کے مطابق شہر میں کرفیو نافذ کردیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.