16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:6
حافظ آباد ،زہریلا کھانا کھانے سے دو بچیاں جاں بحق
جیو نیوز - حافظ آباد … حافظ آباد میں زہریلا کھانا کھانے سے دو بچیاں جاں بحق جبکہ ایک بچہ اور بچی کی حالت خراب ہوگئی۔ نواحی علاقے ٹھٹھہ کلیاں کی رہائشی رخسانہ بی بی مطابق رات کو کھانا کھانے کے بعد اْسکی 3بیٹیوں اور بیٹے کی طبیعت خراب ہوگئی،جس پر وہ انہیں ڈاکٹر کے پاس لے گئی، لیکن 9سالہ امر اور 10سالہ نمرہ چل بسی جبکہ بیٹے اور ایک بیٹی کی طبیعت ابھی بھی تشویش ناک ہے۔ رخسانہ بی بی کا شوہر انتقال کرچکا ہے۔