تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:55

بجلی کے شارٹ فال میں کمی سے لوڈشیڈنگ میں بھی کمی

جیو نیوز - لاہور… ملک میں بجلی کا شارٹ فال کم ہونے سے لوڈشیڈنگ میں بھی قدرے کمی آئی ہے،جس سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ مون سون کاموسم شروع ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت کم ہونے اور ڈیموں میں پانی کی آمد بڑھنے کی وجہ سے بجلی کا شارٹ فال کم ہو گیا ہے۔ ترجمان انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 16ہزار327میگاواٹ اور پیداوار 13ہزار730رہی، جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 2ہزار 597میگاواٹ رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.